وزیرخزانہ کا ٹیکس فراڈکی روک تھام کے عزم کا اظہار

کراچی(پی پی آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کا عزم ظاہرکیا ہے۔انہوں نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ٹیکس کو مجموعی ملکی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لانا اور یکساں اور منصفانہ ٹیکس نظام یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں اور سب کو ٹیکس دینا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پا کستان،سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق

Thu Oct 10 , 2024
کراچی(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری نے پاک سعودی تعلقات کودیرپا تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اشتراک عمل سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے زیرقیادت وفد […]