بلوچستان: ضلع دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گرد حملے میں 20 کان کن جاں بحق

اسلام آباد(پی پی آ ئی)آج صبح بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم بیس کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند مسلح دہشت گردوں نے ایک نجی کوئلے کی کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گرد حملے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور مرحومین کے بلند درجات کی دعا کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی وفد کا دورہ پاکستان دو طرفہ تجارت کے نئے دور کا آغازہے، یو بی جی

Fri Oct 11 , 2024
کراچی(پی پی آ ئی)صدریونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) زبیر طفیل، چیئرمین (سندھ ریجن)خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر سید،مظہر علی ناصر،ملک خدا بخش،انجینئرداروخان اچکزئی اور مومن علی ملک نے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری، شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی سعودی وفد […]