ایتھنز(پی پی آئی)ڈنکی لگا کرا سپین جانے والی کشتی میں سوار4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی۔کشتی ماریطانیہ سے ا سپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوہریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے دیگر تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔
Next Post
فیک انرولمنٹ پرا سکولوں کی فنڈنگ روکنے، حاضری رجسٹر کی بنیاد پر فنڈز جاری کا فیصلہ
Sat Oct 12 , 2024
لاہور(پی پی آئی)حکومت پنجاب نے فیک اینرولمنٹ کی بنیاد پر اسکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 13 ہزار پیف پارٹنرا سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی، جس کے تحت اسکولوں کو حاضری رجسٹر کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوں گے۔ اینرولمنٹ کا ریکارڈ […]
