سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں سیوریج کے3 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق

لاہور(پی پی آئی) لاہور شہر میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین ہونے لگا،لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے بچوں کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے،فی الحال لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ملتان روڈ، آوٹ فال روڈ، گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشنز سے سیوریج نمونے لئے گئے،تینوں ڈسپوزل اسٹیشنز سے لئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔قومی ادارہ صحت نے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق لاہور میں رواں برس مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہورہی ہے پولیو کے خلاف بار بار مہم چلانے کے باوجود وائرس سے چھٹکارا نہ مل سکا۔