پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں, سیاست چمکانا چاہتی ہے: حمزہ شہباز

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریفنے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ر ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فضل الرحمان سیاسی شخصیت، پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں: فیصل کنڈی

Sat Oct 12 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا […]