لاہور(پی پی آئی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کردی گئی۔ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پرحسن شاہ اور دیگرملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیاتوپولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈمیں 14دنوں کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔