منسوخ شدہ،جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا70ہزار سمز بلاک

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہاہے۔تفصیلات کے مطابق غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  سمز ٹرانسفر کرانے کیلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصد اضافہ

Mon Oct 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں گاڑیوں کے 353704یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت […]