عمران سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قید نواز شریف کو بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی، وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہئے.  تحریک انصاف ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، ایس سی او کانفرنس کو سبو تاڑ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کیلئے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بھی بات بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصد اضافہ

Mon Oct 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں گاڑیوں کے 353704یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت […]