کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل بائیک لفٹرانور افغانی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت انور افغانی کے نام سے ہوئی ہے، پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزم نے گزشتہ روز ہی حیدری مارکیٹ کے قریب شہری سے فون اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھینے تھے۔ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Next Post
گھوٹکی کے کچے میں سردار شہریار شر کی گاڑی پر حملہ، ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
Mon Oct 14 , 2024
اوباوڑو(پی پی آئی) راونتی کچے کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنما سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی زخمی ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں اطراف سے […]
