اوباوڑو(پی پی آئی) راونتی کچے کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنما سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی زخمی ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔واضح رہے کچے کے ڈاکو سندھ اور پنجاب، پاکستان کے دریائی پٹی میں سرگرم ایک مجرم گروہ ہے، وہ اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے بدنام ہے۔