کراچی(پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی بدل دی۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔ریشم کا مزید کہنا تھا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی، تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی، میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں، کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔ پی پی آئی کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے، میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والدہ کا بھی انتقال ہو گیا، رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا، اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔
Next Post
راولپنڈی میں نو آموزبیوٹیشنز کی ون ڈے پروفیشنل لرنگ ماسٹر کلاس
Mon Oct 14 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) خواتین کو بیوٹیشن کی ٹریننگ دے کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے نیز خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروگرام آرگنائزرسیدہ ام رباب شاہ نے نو آموزبیوٹیشنز کی ون ڈے […]
