کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں انسانی سمگلنگ اور دستاویز میں ردوبدل کے کیس میں صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ایف آئی اے نے ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا، کیس کا ٹرائل تاحال شروع نہیں کیا جا سکا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔