ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں حکومت نے سانحہ دکی کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا

 دکی/ مچھ/مستونگ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے بعد تحفظ ملنے تک دکی/ مچھ/مستونگ  سمیت مختلف اضلاع میں کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے کام بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل دکی، مچھ اور دیگر علاقوں میں کان کنوں کو نشانہ بنایا گیا گیا ہے۔دکی میں کوئلہ کانوں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد کان کن سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے احتجاجاً  کانوں میں کام بند کردیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ 21 کان کنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، جب تک انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔۔ پی پی آئی کے مطابق  بلوچستان حکومت نے ایک اور سانحہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔