کراچی(پی پی آئی)ماہرین صحت اور انسداد منشیات کیلئے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔مختلف سرکاری و غیرسرکاری حکام نے بتایا کہ اس وقت 25مختلف اقسام کا غیرقانونی اور صحت کے لیے خطرناک نشہ، 80 سے زائد نشہ آور گولیاں، کیپسولز اورمائع حالت میں نشہ آور مشروب تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کے زیراستعمال ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ تیس لاکھ طلباوطالبات نشے کی اس لت کا شکار ہیں، لگ بھگ تین ہزار سے زائد تعلیمی اداروں اور دوہزار سے زائد دفاترکا معائنہ کیا گیا ہے جس سے انکشاف ہوتا ہے کہ نشہ کی لت کا شکار زیادہ ترنوجوان ہیں۔