صدر مملکت نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس آج طلب کرلیے

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کرلیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس17 اکتوبر جمعرات سہ پہر 4 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے۔ذرائع کے مطابق اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں طلب کیے گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی اسی روز طلب کیا گیا ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیڑھ کروڑ پاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا

Wed Oct 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ماہرین صحت  اور انسداد منشیات کیلئے  کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔مختلف سرکاری و غیرسرکاری حکام نے بتایا  کہ اس وقت 25مختلف اقسام کا غیرقانونی اور صحت کے لیے خطرناک نشہ، 80 سے زائد نشہ آور گولیاں، کیپسولز اورمائع حالت میں نشہ آور مشروب تقریباً ڈیڑھ […]