کراچی(پی پی آئی)بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینک صارفین کو ایک ارب سے زائد روپے کا ریلیف فراہم کیا۔بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 18,836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو ایک ارب چھ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔یکم جنوری سے 30 ستمبر 2024 تک 21,904 نئی شکایات موصول ہوئیں۔ وزیر اعظم کے پورٹل کی 5,277 شکایات سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 18,431 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو97 کروڑ 23 لاکھ روپے کی رقم دلوائی گئی تھی۔