سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا سابقہ ریکارڈ 20 دن بعد ٹوٹ گیا۔آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونیکی قیمت میں پھربڑا اضافہ ریکارڈکیاجارہا ہے، پی پی آئی کے مطابق بدھ کو سونے کی 24 قیراط قیمت میں 2200 روپیکا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کیبعدفی تولہ سونے کے قیمت 277200 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاو 1886روپے سے بڑھکر 237654 روپے ہوگئے نیز عالمی منڈی میں سونے کے دام 22 ڈالر بڑھ کر 2675 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔