ہنزہ(پی پی آئی)ہنزہ کے علاقے پھسو میں سالانہ ایپل فیسٹیول سج گیا۔فیسٹیول میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے,فیسٹیول میں مختلف اقسام کے سیب کے اسٹالز لگ گئے۔ پی پی آئی کے مطابق غیرملکی سیاحوں نے بھی فیسٹیول میں دلچسپی لی،منتظمین کا کہنا ہے کہ گلیشیرزکے ٹھنڈے پانی سے پک کرذائقہ دار پھل تیار ہوتا ہے۔ پھسو ایپل فیسٹیول کے موقع پر مقامی حکام نے خصوصی انتظامات کئے ہیں