جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے گاوں موہری شاہ ستارمیں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں آپریشن عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتو ں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔