جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرانے تک کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی، راہول گاندھی

نئی دہلی(پی پی آئی) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انکی جماعت جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ راہول گاندھی نے عمر عبداللہ کی بطو ر وزیر اعلیٰ سرینگر میں تقریب حلف برداری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر لکھا”وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد۔ تاہم ریاستی درجے کی بحالی کے بغیر حکومت کی تشکیل ادھوری محسوس ہو رہی ہے“۔راہول گاندھی، جو بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں، نے لکھاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے جمہوریت چھین لی گئی،ہم ریاست کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔دریں اثنا کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے رہنما غلام احمد میر نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی خواہشات واضح کر دی ہیں، ریاست کی بحالی ہمارا بنیادی ایجنڈا تھا اور ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کے مطابق تیزی سے کام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل،50 روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

Thu Oct 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ میں مہارت اور قومی ترقی کی علامت ہے۔ انجینئرنگ کا شاہکار تربیلا ڈیم 1974کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوا تھا اور 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے۔