سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ عمر عبداللہ حکومت ماضی میں لگے زخموں پر مرہم رکھے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو برسوں بعد اپنی حکومت ملی ہے۔ اکیونکہ انہوں نے خاص طور پر 2019کے بعد بہت نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت 5اگست 2019کے فیصلے کی مذمت میں ایک قرارداد پاس کرے گی کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ ان فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔