ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند

اسلام آباد(پی پی آئی)آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا۔جے یو آئی ایف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آئینی عدالت کا مسودہ واپس لینے کی تجویز دی جس پر پیپلز پارٹی اور حکومت نے آئینی عدالت کا مسودہ واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے آصف زرداری اور نواز شریف سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کی رضامندی کے بعد آئینی عدالت سے متعلق مسودہ باضابطہ طور پر واپس لیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم آئینی کے مابین آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہے اور ایک دو روز میں مکمل طور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے سینئر سیاستدان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

Thu Oct 17 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)سینئر سیاستدان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے ہیں۔میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین کردی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  یاد رہے کہ میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997 سے 12 اکتوبر 1999  تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے ہیں۔اس سے قبل 7 اگست 1990  سے 17نومبر 1990  تک […]