دنیا بھر میں آباد کشمیری حق خود ارادیت کیلئے27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے اور بھارتی انتظامیہ کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت وادی میں استصواب رائے کے ذریعہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا اختیار دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کو جہاد قرار دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ان کو سراہا۔غلام محمد صفی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندے ملک بھر اور آزاد جموں کشمیر میں یوم سیاہ کی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیرہمارے دلوں میں بستا ہے،جابرانہ بھارتی قبضہ مسترد، امیر مقام

Fri Oct 18 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت 27اکتوبر کویوم سیاہ منانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے،27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر واضح پیغام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے […]