اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت 27اکتوبر کویوم سیاہ منانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے،27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر واضح پیغام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے جسے کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔