کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھار ت کو تشویشناک ملک قراردیدیا

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیتے ہوئے مذہبی عدم برداشت کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بی جے پی کے دوراقتدار میں بھارت میں مذہبی امتیاز کی پالیسیوں کوفروغ ملا۔مذہبی اقلیتوں اور انکے حامیوں کی آوازیں دبائی جارہی ہیں اوران کی زندگیاں اجیرن کر دی گئی ہیں۔مودی سرکار کی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد اقدامات سے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اورقبائلیوں پر منفی اثرات پڑے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے دودر حکومت میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مساجدسمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو مسمارکیا گیا۔مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیوں کے باعث اقلیتوں کوجائیداد وں سے محروم کیا جارہا ہے۔ جس سے بہار، اتر پردیش، دہلی اوردوسرے شہروں میں تشویشناک حد تک مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات میں بلقیس بانو کیس نے بھارت مین اقلیتوں کو انصاف نہ ملنے پر سوال اٹھادیئے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دیگر اقلیتوں کی طرح مسلمانوں کوشہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی جیسے اقدامات پسماندہ کرنے کی گھناؤنی کوششں ہیں،جس کے باعث آسام میں 7لاکھ مسلمانوں کی شہریت کا خطرہ لاحق ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے مذہبی آزادی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان میں بروقت اورموثراقدامات کی بدولت مذہبی اقلیتوں کی آزادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مذہبی آزادی کیلئے کرتار پور راہداری،سیاسی میدان میں زیادہ نمائندگی اورقانونی تحفظ جیسی اہم کوششیں قابل تحسین ہیں۔