سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں کابینہ کے پہلے اجلاس میں جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت اوردفعہ 370کی بحالی کیلئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔وزیر اعلی عمر عبداللہ آئندہ چند دنوں میں نئی دلی جاکر قرارداد کا مسودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے کریں گے۔عمر عبداللہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں نائب وزیر اعلی سریندر چوہدری اور وزرا سکینہ مسعود ایتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے شرکت کی۔