عمر ایوب، بیرسٹر سیف اور مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی۔بعد ازاں چیف جسٹس نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔ پی پی آئی کے مطابق  دورانِ سماعت عمر ایوب نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرکے 7 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع

Fri Oct 18 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع سامنے آئے ہیں۔اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے پاکستان سے خواتین نرسز کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو لاہور میں واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو  نرسیں 16 سالہ […]