لاہور(پی پی آئی)پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع سامنے آئے ہیں۔اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے پاکستان سے خواتین نرسز کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو لاہور میں واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جو نرسیں 16 سالہ نرسنگ میں بیچلر آف سائنس یا تسلیم شدہ ادارے سے پوسٹ آر این میں مخصوص قابلیت اور تجربے کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔ ساتھ ہی کم از کم ایک سال کا تجربہ اور پی این سی رجسٹر ہوں،۔دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان ”OEC“ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ہیلپ ڈیسک ٹیم تکنیکی مدد کے لیییو اے این نمبر 0311-0011-632 پرموجود ہے۔اس کے علاوہ ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔درخواست جمع کرانے کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ آخری تاریخ 20 اکتوبر 2024 ہے۔
Next Post
کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار
Fri Oct 18 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر،ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق ملزم آفتاب ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویربھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔حکام […]