کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر،ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق ملزم آفتاب ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویربھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13ہزار600امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، ملزمان سے23ہزار980 یوایای درہم، 420برطانوی پاونڈز، 480 یورو بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔حکام نے مزید کہا ک ملزمان سے300 ترکیہ لیرا، 300 تھائی بھات بھی برآمد ہوئے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان برآمد شدہ حوالہ ہنڈی کے ثبوت و شواہد اور بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کے بارے میں ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا۔
Next Post
دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب
Fri Oct 18 , 2024
پشاور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کو منظور کرانے کیلئے حکومت دھونس و دھاندلی کی بجائے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے، ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں […]
