لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب کوئی لاڈ نہیں ہوگا، آپاؤں کی طرح نہیں منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی، مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے، بھائی بیٹے والی بات اب ختم ہو گئی، جو مجھے میری اوقات بتاتے ہیں ان کو پہلے اپنی اوقات دیکھنی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد کوئی بھائی وائی نہیں اور کوئی لاڈ نہیں ہوگا۔گفتگو کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں منظم طور پر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ امن وامان خراب کرے۔بغاوت کی کالز دے۔ کوئی الزام لگارہا ہے تو وہ ثبوت بھی پیش کرے۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کے کیسز پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔