کراچی(پی پی آئی)انٹربینک میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 60پیسے کاہوگیا، پی پی آئی کے مطابق جمعرات کے روزکاروبارکے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبارکا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 560 پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔