سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن کمیشن مطمئن نہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(پی پی آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن کمیشن مطمئن نہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا وہ دیکھنا ہے، ایک فیصلہ ہے، جس پر کئی سوال اٹھے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، جس پر الیکشن کمیشن مطمئن نہیں ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور آزاد وکلانے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں، اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کیونکہ وہ آئینی ادارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، وہ جو فیصلہ کرے گا سب کو قابل قبول ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ

Fri Oct 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ مسودے میں شامل نہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل نہ کرنے پر سپیشل کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔عوامی نیشنل […]