عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ

اسلام آباد(پی پی آئی) 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ مسودے میں شامل نہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل نہ کرنے پر سپیشل کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کا نام خیبر نکال کر پختونخوا تجویز کیا ہے، ایمل ولی خان نے ا سپیشل کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور شریک نہیں ہوئے۔اے این پی ترجمان احسان اللہ کے مطابق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اسپیشل کمیٹی نہیں بلکہ ووٹنگ کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق صدرمملکت فاروق لغاری کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

Sat Oct 19 , 2024
 ڈیرہ غازی خان(پی پی آئی)سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی 14ویں برسی  اتوار 20اکتوبر کو منائی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق   اس موقع پر ان کے اہل خانہ نے تقریب کا اہتمام کیا ہے۔