پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آئیں: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی میدان میں آئیں۔معاون خصوصی مشعال اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب مقدمات میں ہمارے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے، اظہار رائے کی آزادی ہمارے آئین میں ہے لیکن یہاں بات کرنے پرپابندی ہے، آئینی ترامیم کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ مشعال اعظم اور وزیر زادہ پر سیکڑوں مقدمات درج کئے گئے،معاون خصوصی مشعال اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران ہمارے 5 ہزارسے زائد ورکرز گرفتار ہوئے، ہم پر 100 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 32 مقدمات میں دہشتگری کی دفعات شامل کی گئیں، آنے والے ہفتے میں بیشتر کارکنوں کی ضمانتیں ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق صدرمملکت فاروق لغاری کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

Sat Oct 19 , 2024
 ڈیرہ غازی خان(پی پی آئی)سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی 14ویں برسی  اتوار 20اکتوبر کو منائی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق   اس موقع پر ان کے اہل خانہ نے تقریب کا اہتمام کیا ہے۔