کوئٹہ، ملتان، ہری پور (پی پی آئی) اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں، کارروائیاں کوئٹہ، ملتان، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہیکہ کوئٹہ میں کارروائی کے دوران ملزم سے 7 کلو ا?ئس برا?مد کی گئی اور ملتان ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 750 گرام آئس برآمد ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 2.4 کلو چرس اور ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔