لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ آئینی ترمیم کیلیے کوئی ووٹ دیا، میرا گواہ صرف اللہ ہے۔سینیٹر زرقا تیمور نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر آج بھی قائم ہوں، کہنے والے کچھ بھی کہیں، چند ٹکوں کی خاطر نہ پہلے کبھی جھکی نہ آج جھکوں گی، باقی میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں۔ آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا