کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتارکرلیے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں فرہاد،حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔۔
Next Post
شاہراہ ریشم کے مرکز کی قدیم اور جدید کشش کو محسوس کرنے کے لئے عالمی مہمان شیان کا دورہ کرتے ہیں
Mon Oct 21 , 2024
شیآن، چین، 21 اکتوبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– شیان شہر کی تلاش کا دورہ 13 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک شمال مغربی چینی شہر شیان میں ہوا ۔بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور دوسرے سلک روڈ (ژیان) بین الاقوامی مواصلاتی فورم کی تھیم پر مبنی سرگرمیوں کے […]
