اے این ایف کی 13 کارروائیاں،86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد

 اسلام آباد (پی پی آئی)    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں 86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق   ترجمان  نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی۔ترجمان ایاین ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباکوبھی منشیات فروخت کرنیکااعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

‫شاہراہ ریشم کے مرکز کی قدیم اور جدید کشش کو محسوس کرنے کے لئے عالمی مہمان شیان کا دورہ کرتے ہیں

Mon Oct 21 , 2024
شیآن، چین، 21 اکتوبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– شیان شہر کی تلاش کا دورہ 13 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک شمال مغربی چینی شہر شیان میں ہوا ۔بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور دوسرے سلک روڈ (ژیان) بین الاقوامی مواصلاتی فورم کی تھیم پر مبنی سرگرمیوں کے سلسلے کے طور پر، جس کی میزبانی شنہوا نیوز ایجنسی، […]