سرینگر، گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام، بڈگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسز کے چھاپے

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کے ہمراہ مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سرینگر، گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام، بڈگام، اسلام آباد اور پلوامہ میں زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ آپریشن کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، بینک، کاروبار اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی وزیر رانا تنویر ملٹی لیٹرل انڈسٹریل پالیسی فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

Tue Oct 22 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین ملٹی لیٹرل انڈسٹریل پالیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔دو روزہ فورم  بدھ کو ریا ض میں شروع ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔