بنگلور:انڈین پریمئرلیگ کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور نے بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولربی ارون کو اسسٹنٹ کوچ مقررکردیا۔ ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں تاہم رائل چیلنجرزبنگلور میں نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کے اسسٹنٹ کے طورپر کام کریں گے۔ ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ سے قبل بنگلورمیںنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طورپر کام کررہے تھے جبکہ بھارتی انڈر19ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر بھی کام کرچکے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی رائل چیلنجرزبنگلورکے کپتان ہیں ،آئی پی ایل کاآغاز 8اپریل سے ہوگا۔
Next Post
آسٹریلوی آل راﺅنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاوئنٹی سے معاہدہ
Thu Apr 2 , 2015
لندن:آسٹریلوی آل راﺅنڈر موسیز ہینریکس نے انگلش کاﺅنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا وہ اس سال نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سرے کی نمائندگی کریں گے۔ہینریکس کا کہنا ہے کہ وہ سرے کاوئنٹی سے معاہدہ کر کے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ایک تاریخی کلب ہے اور اس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہنریکس نے […]