سندھ سوشل سیکورٹی میں حج قرعہ اندازی کے ذریعے 10خوش نصیبوں کا اعلان

کراچی:صوبائی مشیر محنت اصغر علی جونیجو نے سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ افس میں کمپیوٹر قرعہ اندازی کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے والے دس خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا ۔جو امسال ادارے کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔اس موقع پر اصغرعلی جونیجو نے فریضہ حج کے لئے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور امید ظاہرکی کہ وہ حجازمقدس میں اپنے ملک وقوم ،صوبے اور ادارے کی ترقی اور مزید بہترخدمات کی انجام دہی کے لئے دعا کریں گے۔اس موقع پر کمشنر سیسی محمد فاروق لغاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آخر میں سیسی ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان دس خوش نصیب ملازمین کو مبارک باد دی جو بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہوئے ۔واضح رہے کہ حج قرعہ اندازی کا ڈیٹا شعبہ تربیت و تحقیق کے اسٹیٹسٹیکل آفیسر عاصم ایاز نے کیا۔ قرعہ اندازی کے مطابق محفوظ جان (ڈرائیور، حیدراباد ہسپتال ) ،محمد علی(چوکیدارسٹی سرکل)، محمدادریس(نائب قاصد،لانڈی سرکل)،سلمان عزیز(اکاﺅنٹ اسسٹنٹ،کورنگی سرکل) ، محمداسلم(نائب قاصد،سکھر سرکل)، ندیم حسین(ڈسپنسری، کورنگی سرکل) وقار عالم (ڈسپنسر ، کورنگی سرکل) محمد علی شیخ(نرس ایڈ ،لانڈھی سرکل) ، یاسر عباس زیدی(نرس ایڈ ، سٹی سرکل)، نسیم فاطمہ(ایا،سٹی سرکل)قرعہ اندازی کے مطابق متبادل امیدواروںمیں محمد رضا (ڈرائیور،لانڈھی سرکل) مظفر میمن (اسسٹنٹ،کوٹری سرکل)، شمیم جوکھیو (چوکیدار، لانڈھی سرکل) ،عبدالستار(اسسٹنٹ،ایڈمن سرکل)، علی اکبر سومرو( نائب قاصد،حیدرابادہسپتال) شامل ہیں۔

Latest from Blog