بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی نومولود شیرنی ریٹا چل بسی

بہاولپور (پی پی آئی)بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی نومولود شیرنی ریٹا بیماری کے باعث ہلاک ہوگئی، ریٹا کوایک ماہ قبل افریقن شیرنی نے جنم دیا تھا۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نومولود شیرنی ریٹا پیدائش کے وقت صحتمند تھیدوہفتے قبل ریٹا ڈائیریا کا شکار ہوئی جس سے اسکی حالت بگڑتی چلی گئی۔وائلڈ لائف محکمہ کے ڈاکٹرز کی جانب سے ریٹا کا علاج بھی کیا گیا مگر وہ لاغر ہوتی چلی گئی اور چل بسی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھی شیرنی کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے جسکے بعد اسکی موت کا ت تعین کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قلعہ سیف اللہ میں جنکشن چوک پر دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 4 زخمی

Thu Oct 24 , 2024
 قلعہ سیف اللہ(پی پی آئی)بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں جنکشن چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی رہنما محبوبجوگیزئی کی گاڑی کے قریب ہوا، بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں […]