شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کنٹرول لائن کے دونوں ا طراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  کنٹرول لائن کے دونوں ا طراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر بروز اتوار کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں کے برخلاف سرینگر کے ہوائی اڈے پراپنی فوج اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیاتھا۔یوم سیاہ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر، پاکستان اور دنیا بھرمیں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی بھی مذمت کی جائیگی۔یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ حریت رہنماؤں نے کشمیریوں پر زوردیاہے کہ وہ یوم سیاہ مناکر دنیا پر واضح کردیں کہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد اازادی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سیاسی ناانصافیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔