سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ملک پرجاگیرداروں کا قبضہ کیا، غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں: طاہر کھوکھر

مظفر آباد(پی پی آئی)ایم کیوایم آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت  وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب الوطن اور پر امن سیاسی جماعت ہے،ایم کیو ایم ایک بڑی سیاسی قوت ہے جو ملک کے غریب متوسط طبقہ کی عوام کے حقوق کی بازیابی اور ان کے حق کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملک میں جاگیرداروں وڈیروں نے ملک میں قبضہ کیا ہو اہے ملک کے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے عوام بھوک افلاس سے مر رہے ہیں جب کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں،حکمران کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے،پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں ملک میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔بھوک افلاس سے خودکشیاں کی جاری ہیں،جب کہ حکمران خواب غفلت میں ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام اور ایم کیو ایم انہی مورثی سیاستدانوں جو دادا سے پوتے تک اور نانا سے نواسے تک چلی آرہی ہے ان مورثی سیاستدانوں نے پڑھے لکھے قابل لوگوں کو آگے نہیں آنے دیا بلکہ خود قابض رہے ہیں اور نسل در نسل قابض آرہے ہیں یہ مافیا ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے  ۔