اسلام آباد (پی پی آئی)جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھالیا،وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ا ن سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلٰٰی پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
Next Post
پاکستان بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا
Sat Oct 26 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ فروری کے بعد پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہو گی۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاو کے باعث مہم انتہائی چیلنجنگ ہے لہذا انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا انتہائی اہم ہے۔ […]
