پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 13فیصد کا نمایاں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تعاون سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی اور حکومت کے اقتصادی پالیسیوں کی سہولیات کے باعث برآمدات چھبیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رواں سال اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافے کے ساتھ ایک اشاریہ چونسٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال اسی دوران ایک اشاریہ چھیالیس ارب ڈالر تھیں۔برآمدات میں یہ اضافہ اور پاکستان کی صنعتی ترقی حکومتی اقدامات کا ثبوت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا

Sat Oct 26 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان بھر میں پیر سے  انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ فروری کے بعد پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہو گی۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاو کے باعث مہم انتہائی چیلنجنگ ہے […]