راولپنڈی(پی پی آئی)نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کا 76وا ں یوم شہادت ہفتہ26اکتوبر کو منایا گیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں بھارتی حملوں کے خلاف پیرکالیوا کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی’ مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کو ان کے 76ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔