مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے چھاپے، محاصروں اور تلاشی کا سلسلہ تیز

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کاررروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ کے علاقے گلمرگ کے بوٹا پاتھری میں بھارتی فورسز کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آپریشن جمعرات کی شام ایک حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں کم از کم دو بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ فوجیوں نے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے دو نوجوان شہید کیے تھے۔آپریشن میں ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ضلع گاندربل کے مختلف علاقے میں آج مسلسل ساتویں روز بھی بھارتی فوجیوں کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع ریاسی کے جنگلات میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوجی تلاشی آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ضلع سامبا کے رام گڑھ سیکٹر میں بھی قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران اب تک درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز میں ملاقات

Sat Oct 26 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس سلسلے کا فیصلہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کے درمیان ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان […]