ستائیس اکتوبر کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دن ہے،حاجی رفیق پردیسی

کراچی (پی پی آئی)ورلڈ کشمیر فورم کے چئیر مین  ڈاکٹر حاجی  محمدرفیق پردیسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غیور کشمیریوں نے ستائیس اکتوبر کو بھرپور یوم سیاہ منا کر بھارت کا مکروہ چہرہ  ایک  بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے  ورلڈ کشمیر فورم  کے تحت  بھارتی  جارحیت  کی مذمت  اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی  نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کوبھارتی افواج نے کشمیرمیں جو ظلم کا بازار گرم کیا تھا اس کی تپش آج بھی کشمیری عوام محسوس کرتے ہیں،  انھوں نے  کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ عالمی برادری اتنے سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق دینے میں ناکام رہی ہے،انھوں نے کہا کہ ستائیس اکتوبر 1947 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم،قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا۔۔وائس چئیرمین  انور منصور خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیری قربانی دے چکے ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے: عطااللہ تارڑ

Sun Oct 27 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے اور مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جرات مندانہ موقف کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کی خواہش کا بھرپور اظہار ہے۔عطااللہ […]