پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے: عطااللہ تارڑ

 اسلام آباد (پی پی آئی)اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے اور مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جرات مندانہ موقف کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کی خواہش کا بھرپور اظہار ہے۔عطااللہ تارڑ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947جموں و کشمیر پر بھارت کی فوج کشی کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوجیں جموں و کشمیر میں اتار کر اس پرغیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت کے مظالم اور ظالمانہ پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے بہادری سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کشمیریوں کے جائز مقصد کی وکالت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد قابل قبول حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہے لیکن بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کشمیری عوام اپنی منزل مقصود تک ضرور پہنچیں گے اوران کا آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بارہمولہ گلمرگ  میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اورتلاشی دوبارہ شروع

Sun Oct 27 , 2024
  سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر   میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے علاقے بوٹہ پتھری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے آج تلاشی کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے جسے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔بھارتی فورسزنے جمعہ کے روز […]